بھارت میں پھنس جانے والے پاکستانیوں سے متعلق دفتر خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا
پاکستانی شہریوں کی واپسی پر مسائل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے۔ بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر پاکستانیوں کے لئے کھلا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ کے شہری خوشگوار حیرت میں مبتلا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مشہور دکان سے کیا خریدا ۔۔؟ جانیے
دفتر خارجہ کا بیان
تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا۔ خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں ڈرگ کارٹیل کے ٹریننگ کیمپ سے تعلق پر میئر گرفتار، لیکن یہاں لوگوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جاتا تھا؟
واہگہ بارڈر کی صورتحال
شفقت علی خان نے بتایا کہ 30 اپریل 2025 واہگہ اٹاری بارڈر سے واپسی کی آخری تاریخ تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا۔
بھارت سے اپیل
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔








