ٹی وی چینلز میرے والدین کو فون کر کے پوچھ رہے ہیں کہ۔۔۔‘ اداکارہ علیزے شاہ کا حیران کن دعویٰ
علیزے شاہ کا انسٹاگرام چھوٹنے کا فیصلہ
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے انسٹاگرام کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد کہنے کے بعد نیوز چینلز ان کے والدین کو فون کرکے ان کی موت سے متعلق پوچھا جو کافی تکلیف دہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالائی علاقوں میں آج سے منگل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
سوشل میڈیا کے اثرات
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کچھ روز قبل اداکارہ نے انسٹاگرام سے کنارہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ساتھ ہی ایک اسٹوری بھی شیئر کی تھی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا کو جہنم سے بھی زیادہ بری جگہ قرار دیا۔ اس کے علاوہ ان کے انسٹاگرام پر درج بائیو بھی توجہ کا مرکز بن گیا تھا جس میں اداکارہ نے لکھا 'ناٹ ڈیڈ'۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے آج، اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی
دکھ اور مایوسی کا اظہار
اب علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں میڈیا، سوشل میڈیا اور صارفین کے رویے پر دکھ اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے درخواست کی کہ انہیں سانس لینے اور زندہ رہنے دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی منرل ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہار اعتماد
ذہنی اور جسمانی دباؤ
اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ٹرولنگ، سخت تنقید اور منفی تبصرے اور باتوں سے وہ نہ صرف شدید ذہنی اضطراب میں مبتلا ہوچکی ہیں بلکہ اب انہیں جسمانی طور پر بھی تکلیف ہونے لگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ ترجیحی بنیادوں پر کی جا رہی ہے: معاون خصوصی راشد اقبال نصر اللہ
سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ
علیزے شاہ نے لکھا کہ اب ان کے پاس مکمل طور پر سوشل میڈیا اور میڈیا سے دور رہنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچا، وہ خود کو محفوظ کرنے کے لیے ہر کسی سے دور ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا وی پی این سروسز بلاک کرنے کا تجربہ، کاروباری اداروں کا اظہار تشویش
افواہوں کے اثرات
اداکارہ نے لکھا کہ کچھ دن قبل جب انہوں نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردی تھیں، تب انہوں نے واضح طور پر بائیو میں لکھا تھا کہ وہ زندہ ہیں لیکن اس کے باوجود کچھ لوگوں نے ان سے متعلق جھوٹی افواہیں پھیلائیں اور یہاں تک کہ نیوز چینل ان کے والدین سے رابطہ کرکے یہ پوچھتے رہے کہ کیا علیزے شاہ مر چکی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں تنزلی کا شکار ہو کر 158 ویں نمبر پر چلا گیا، حامد میر کا انکشاف
خاندان کی تکلیف
انہوں نے لکھا کہ کوئی اس تکلیف کا تصور نہیں کر سکتا کہ کسی کے خاندان سے ان کی موت سے متعلق پوچھا جا رہا ہے؟ اور میری ماں کے دل پر کیا گزر رہی ہوگی؟
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 9سکینڈ میں 55لاکھ روپے کی ڈکیتی
میڈیا اور سوشل میڈیا سے اپیل
علیزے نے میڈیا اور سوشل میڈیا سے اپیل کی کہ ان کے خلاف مہم جوئی بند کی جائے۔ انہیں معلوم نہیں کہ وہ اب کب تک سوشل میڈیا اور میڈیا میں واپسی کریں گی، انہیں ڈراموں میں واپسی سے متعلق بھی کچھ علم نہیں۔
تحمل کی حد
انہوں نے لکھا کہ اب چیزیں ان کی برداشت سے باہر ہوچکی ہیں اور وہ سوشل میڈیا اور میڈیا کے رویے سے تھک چکی ہیں۔








