لاہور میں بھائیوں نے غیرت کے نام پر اپنی ماں اور بہن کو گلا کاٹ کر قتل کر دیا
غیرت کے نام پر قتل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھائیوں نے غیرت کے نام پر ماں اور بہن کو قتل کردیا، پولیس نے باپ اور دونوں بیٹوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کے رشتے داروں کی عزت کرتاہوں مگرمیں صرف بانی پی ٹی آئی کے حکم کا پابند ہوں، علی امین گنڈا پور
واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں ماں اور بیٹی کو قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں مقتولہ کے دونوں بیٹوں نے ماں رخسانہ اور بیٹی رمشا کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکس ہدف میں 150 ارب روپے کمی پر اتفاق
گرفتاری اور کارروائی
حکام کا کہنا ہے کہ دہرے قتل کی واردات میں ملزمان دونوں بھائیوں 15 اور 17 سالہ علی حسن اور زین کو والد یوسف سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی شروع کی اور وقوعہ کے ایک گھنٹے کے اندر ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
مقدمے کی تفصیلات
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ 2 ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25 درج کرایا گیا تھا۔ گزشتہ روز ماں بیٹی واپس گھر پہنچیں تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کردیا۔








