عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست الیکشن کمیشن میں سماعت کے لیے مقرر

الیکشن کمیشن کی کاز لسٹ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی، کمیشن کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی بھجوا دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ، سموگ ایمرجنسی نافذ ہے ۔۔۔کوڑا کرکٹ جلانے پر کیا سلوک کیا جائے گا ؟ جانیے
عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت 8 مئی کو مقرر کی گئی ہے۔ درخواست گزار بابر نواز اور عمر ایوب کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں، گزشتہ سماعت پر درخواست گزار نے تیاری کے لیے وقت مانگا تھا۔
جمشید دستی کی نااہلی کا ریفرنس
اسی طرح رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی سے متعلق ریفرنس پر سماعت 7 مئی کو ہو گی۔