سابق وزیر اعظم کے گندم کے کھلیان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی

جیکب آباد میں گندم کے کھلیان میں آتشزدگی
جیکب آباد(آئی این پی) جیکب آباد میں سابق وزیر اعظم کے گندم کے کھلیان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی، 5 ہزار من گندم راکھ کے ڈھیر میں تبدیل۔
یہ بھی پڑھیں: چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا
واقعہ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے گاؤں احمد میاں سومرو میں سابق نگران وزیر اعظم محمد میاں سومرو کے گندم کے کھلیان کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی جس کے باعث 5 ہزار من سے زائد گندم جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے ججز کے تبادلوں پر رضامندی ظاہر کی تھی: رجسٹرار سپریم کورٹ
معزز شخصیت کا دورہ
واقعے کے بعد کھوسہ قبیلے کی معزز شخصیت میر صابر خان کھوسہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفصیلات لیں۔
نقصان کا تخمینہ
بتایا جارہا ہے کہ نامعلوم افراد نے گندم کے کھلیان کو آگ لگا دی اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ نقصان کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جارہی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا۔