فہد مصطفی نے ندا یاسر کے شو میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

فہد مصطفی کا ندا یاسر کے شو میں نہ جانے کی وجہ

کراچی (آئی این پی) معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر کے پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔ پی ایس ایل سیزن کے دوران ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں فہد سے میزبان وسیم بادامی نے پوچھا: "کیا آپ ندا یاسر کے شو میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ آپ صبح دیر سے اٹھتے ہیں؟" جس پر فہد نے مسکراتے ہوئے کہا کہ زندگی میں اتنے مارننگ شوز کر لیے ہیں کہ اب صبح اٹھنے کی ہمت نہیں۔ اب میں صرف رات کے شوز ہی کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں خاتون نے شوہر اور باپ کے ساتھ مل کر آشنا کو قتل کردیا

ریکارڈڈ شو کی پیشکش

جب وسیم نے پوچھا کہ اگر ندا کا شو ریکارڈڈ ہو تو کیا آپ جائیں گے؟ تو فہد نے کہا: "نہیں، تب بھی نہیں جاؤں گا۔ میں نے اپنے حصے کے مارننگ شوز مکمل کر لیے ہیں۔"

ندا یاسر کا بیان

ادھر ندا یاسر نے کچھ عرصہ قبل اس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہیں کہ ہم نے فہد کو بلایا نہیں، بلکہ کچھ فیملی ایشوز ہیں، دشمنی والی کوئی بات نہیں۔ واضح رہے کہ فہد مصطفی کے بڑے بھائی کی شادی ندا یاسر کی نند سے ہوئی تھی، لیکن شادی ناکام رہی اور طلاق پر ختم ہوئی۔ اسی لیے دونوں خاندانوں میں دوری ہے، اور فہد آج تک ندا کے شو میں مہمان نہیں بنے۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...