حکومت کا مستقبل میں بجلی کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ، سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کا اعلان
حکومت کا بجلی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے مستقبل میں بجلی کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، بجلی منصوبوں کیلئے گارنٹی بھی نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں حج کے دوران 18 پاکستانی حجاج وفات پاگئے
بجلی کی فراہمی کے نئے اصول
پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کی سنیارٹی پر مشاورت کا معاملہ، جسٹس منصور علی شاہ کا جوڈیشل کمیشن کو ایک اور خط
نجی شعبے کی شرکت کا فروغ
پاور ڈویژن کے مطابق حکومت نے مستقبل میں بجلی کے منصوبوں کیلئے گارنٹی بھی نہیں دی جائے گی، نئے منصوبوں کو مسابقتی بنیادوں پر لگایا جائے گا، اور توانائی سیکٹر میں نجی شعبہ کی شرکت کو فروغ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا پی ٹی آئی قیادت کو جوڈیشل کمیشن سے بھی مستعفی ہونے کا حکم، نجی ٹی وی کا دعویٰ
کپیسٹی چارجز میں کمی
پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی حکومتی خریداری اور گارنٹی کا خاتمہ ہوگا، ہر قسم کے کپیسٹی چارجز سے مستقل چھٹکارا مل جائے گا۔
صارفین کے فوائد
پاور ڈویژن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، جس کے نتیجے میں صارفین کو کم قیمت پر بجلی ملے گی اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔








