قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کا فیصلہ

قومی اسمبلی کا اجلاس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ اس حوالے سے سمری صدر مملکت کو بھجوادی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا؟ ویڈیو تجزیہ
وزیر دفاع کی ملاقات
وفاقی وزیر طارق فضل نے وزیردفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ بینک اکاؤنٹس اور رقم کی واپسی کا کیس: ایف آئی اے اور ایف بی آر سے رپورٹ طلب
موجودہ کشیدگی پر تبادلہ خیال
آج نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس میں موجودہ کشیدگی پر بحث کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بھارت کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے گی۔
سندھ طاس معاہدہ کی مذمت
قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کی مذمت کی جائے گی، اجلاس طلبی کی سمری پہلے ہی صدر مملکت کو بھجوائی جا چکی۔ سمری پر ابھی صدر آصف زرداری نے دستخط نہیں کئے۔