سعودی عرب میں شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، وارننگ جاری

سعودی عرب میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے ملک کے مختلف علاقوں میں منگل تک شدید بارش اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ یہ انتباہ سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ گریٹ یونین پارٹی کا پاکستان سے اظہار یکجہتی، ہمیں اپنے برادر ملک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے: چئیرمین مصطفیٰ دستجی کا خطاب، ویڈیو دیکھیں

بارش کی پیشگوئی

شہری دفاع کے مطابق مکہ مکرمہ میں درمیانی سے شدید بارش کا امکان ہے جو اولوں اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہو سکتی ہے۔ اسی طرح دارالحکومت ریاض میں بھی معتدل سے شدید بارش متوقع ہے، جب کہ جنوب مغربی علاقے نجران میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کا سلسلہ مغربی علاقوں مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، جازان، وسطی علاقہ قصیم، حائل، شمالی سرحدی علاقے اور مشرقی صوبے تک پھیلنے کا امکان ہے۔

احتیاطی تدابیر

محکمہ شہری دفاع نے شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، نشیبی علاقوں اور سیلاب کے خطرے والے مقامات سے دور رہیں، اور مختلف ذرائع سے جاری حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...