چکوال میں ای آکشن کا کامیاب انعقاد، یہ کامیابی شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے: وزیر معدنیات

محکمہ معدنیات کی جدید شفافیت

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت محکمہ معدنیات ترقی اور شفافیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ ضلع چکوال میں تاریخ کی سب سے بڑی اور شفاف ای-آکشن کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں رائلٹی کا ٹھیکہ ریکارڈ 1 ارب 1 لاکھ روپے میں نیلام کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن میں امریکی طیاروں کی جیل پر بمباری، 68 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

تاریخی اضافہ

یاد رہے کہ اس سے قبل یہی بولی صرف 45 کروڑ روپے میں دی گئی تھی، جو اب تاریخی اضافے کے ساتھ دوگنا سے زائد ہو چکی ہے۔ وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی نے اس شاندار کامیابی پر محکمہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی وزیراعلیٰ کے ویژن، ٹیم ورک اور شفافیت پر مبنی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

ڈائریکٹر کی کوششوں کا اعتراف

اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر سمال سکیل مائننگ افتاب احمد کی کوششوں کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا۔ محکمہ معدنیات کی جانب سے صوبے میں مزید شفافیت، جدیدیت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری ہیں، تاکہ پنجاب کی معدنی دولت سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...