کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا

تشدد کے نتیجے میں ڈاکو کی ہلاکت

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا۔ نیو کراچی صنعتی ایریا تھانے کے علاقے سیکٹر الیون جی گودھرا کالونی بسم اللہ ہوٹل کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 دکاندار زخمی ہوگئے۔ ایک مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ لیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہوگیا، پکڑا جانے والا ڈاکو مشتعل شہریوں کے بدترین تشدد اور جلائے جانے کے باعث موقع پر ہلاک ہوگیا۔ زخمی دکاندار اور ہلاک مبینہ ڈاکو کو ایدھی ایمبولیس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کا بھارتی سی ای او انتہائی شرمناک کام کرتے ہوئے پکڑا گیا

فائرنگ سے لوگ زخمی

ایس ایچ او نواز گوندل نے ایکسپریس کو بتایا کہ موٹر سائیکل سوار 2 مسلح ڈاکو نیو کراچی سیکٹر الیون جی میں پرچون کی دکان میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے، جہاں دکانداروں نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا۔ ان کا ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے 2 دکاندار بھائی 38 سالہ محمد فیصل ولد محمد فیروز عالم اور 35 سالہ فیضان ولد محمد فیروز عالم ٹانگوں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پکڑے جانے والے ڈاکو کو مشتعل شہریوں نے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

پولیس کی مداخلت اور ہلاک ہونے والا ڈاکو

اس دوران مشتعل شہریوں کی جانب سے پکڑے جانے والے ڈاکو کو جلانے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ پولیس وہاں پہنچ گئی۔ پولیس نے ڈاکو کو اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت محمد اکرم ولد محمد ابراہیم کے نام سے کی گئی۔ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے۔ ہلاک ڈاکو میمن گوٹھ تھانے میں منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...