بھارت نے بابراعظم اور محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک کردیے

پاکستانی کرکٹرز کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بلاک
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کر دیے گئے ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق انسٹاگرام صارفین کو ان کے پروفائلز کھولتے وقت یہ پیغام موصول ہو رہا ہے "بھارت میں دستیاب نہیں۔ ہم نے قانونی درخواست کے مطابق اس مواد کو محدود کر دیا ہے۔"
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ صفر پہ صفر ٹیرف معاہدے کے لیے اشارہ دے دیا
قانونی درخواست کی پس پشت وجوہات
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ایک "قانونی درخواست" کے تحت اٹھایا گیا ہے جس کا تعلق سیکیورٹی خدشات اور حساس صورتحال سے ہے۔ اس سے قبل اولمپک میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بھارت میں بلاک کیا جا چکا ہے۔
کشیدگی کے دوران سختی کا بڑھتا ہوا رجحان
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سخت رویہ اختیار کیا ہے۔ متعدد پاکستانی یوٹیوب چینلز اور مشہور شخصیات کے انسٹاگرام اکاؤنٹس بھارت میں بلاک کیے جا چکے ہیں۔