عید الاضحیٰ کے لیے جانور خریدنے والے بیوپاری راستے میں لوٹ گئے

واردات کی تفصیلات
کراچی (ویب ڈیسک) ایم نائن موٹروے پر میرپور خاص جانے والے بیوپاری لٹ گئے، ملزمان ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کھلاڑی کو انتہائی بڑا جرمانہ کر دیا گیا
پولیس کی کارروائی
30 اپریل کو پیش آئی واردات کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں متاثرہ بیوپاری فرحان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آنجہانی اداکار اوم پوری کے گھریلو ملازمہ سے تعلقات، سابقہ اہلیہ نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا
متاثرہ بیوپاری کی گواہی
متاثرہ بیوپاری کے مطابق عید الاضحیٰ کے جانور لینے کے لیے اورنگی ٹاؤن سے میرپور خاص جارہے تھے، ہماری گاڑی سپر ہائی وے پر پہنچی تو ویگو گاڑی پیچھے لگ گئی، سفید ویگو گاڑی میں پولیس وردی اور کیپ پہنے مسلح افراد تھے۔
واقعے کی وضاحت
جیونیوز کے مطابق بیوپاری نے بتایا کہ کراچی ٹول سے نکلنے کے بعد ویگو ڈالے میں سوار مبینہ ملزمان نے روک لیا اور اسلحے کے زور پر واردات کی اور ڈیڑھ کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہوئے۔ متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ پولیس تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں کرسکی۔