کسانوں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے نتائج بہت سنگین ہوں گے‘ لاہور ہائیکورٹ
سماعت کی ملتوی
لاہور ( آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں گندم کی مناسب قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر درخواست پر سرکاری وکلاء کو تیاری کی مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: مستقل طور پر بھارت منتقل ہونے والے سکھر کا جوڑا قتل، 2 چھوٹے بچے کہاں ہیں؟ تفصیلات جانیے۔
جسٹس کے ریمارکس
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسانوں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے نتائج بہت سنگین ہوں گے، حکومت کو گندم خرچ سے کچھ زیادہ پیسوں پر خرید لینی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: چین ہمیشہ اقوام متحدہ کا قابل اعتماد شراکت دار رہا ہے،چینی صدر
کسانوں کی مشکلات
ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے رہنما کسان سردار ظفر حسین کی درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو گندم کی قیمت تعین کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے ریمارکس دیئے کہ ایک من گندم پر خرچ 2ہزار یا 2500سے کم ممکن ہی نہیں ہے، اس وقت کسان کتنے کی گندم بیچ رہا ہے ؟
یہ بھی پڑھیں: نہیں لگتا پی ٹی آئی کا آئندہ کوئی اور شو ہوگا: خواجہ آصف
مڈل مین کا کردار
اس وقت کسان 2ہزار یا 2500 روپے کی گندم بیچ رہا ہے، آپ لوگ انہیں مڈل مین کے رحم و کرم پر چھوڑ رہے ہیں، جس کے نتائج بہت سنگین ہوں گے۔ پھر اگلے سال کسان پاکستان میں گندم نہیں اگائے گا، آپ انہیں جتنے بھی ٹریکٹر دے دیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کا ایم-6، ایم-9 موٹرویز سمیت شاہراہوں و دیگر منصوبوں میں اظہار دلچسپی
وکیل پنجاب حکومت کا بیان
وکیل پنجاب حکومت سلمان آصف نے کہا کہ ہم وئیر ہائوس بنا رہے ہیں، جہاں یہ حکومتی خرچ پر 4ماہ تک گندم رکھ سکتے ہیں۔ جسٹس سلطان تنویر احمد نے پوچھا کہ کیا آپ ان سے گندم خریدیں گے؟
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ جموں وکشمیر کے انتخابات میں بی جے پی کو عبرتناک شکست
کھل کے مارکیٹ کی حقیقت
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ نہیں، ہم ان کو اپنے خرچ پر ایک وئیر ہائوس مہیا کریں گے جہاں یہ گندم رکھ سکتے ہیں، یہ لوگ اوپن مارکیٹ میں بیچ سکتے ہیں۔ جسٹس سلطان تنویر نے کہا کہ اوپن مارکیٹ خرچ سے بھی کم پیسوں پر گندم خرید رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ میں خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں کیلئے پولنگ کا شیڈول جاری
حکومتی پالیسی پر سوالات
آپ نے ایک مہم چلائی تھی کہ کسان گندم لگائے اور اب آ کر ان کا ساتھ چھوڑ دیا، آپ کو چاہیے کہ حساب لگائیں کہ گندم پر کتنا خرچ آ رہا ہے، اس سے کچھ زیادہ پیسوں میں گندم خرید لیں۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیٹ کا اتنا ستیاناس کیوں کیا؟ اتنی بدحالی کبھی نہیں دیکھی: پی پی حکومت پر برس پڑی
کسانوں کی امداد
وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ساڑھے بارہ ایکڑ تک اراضی رکھنے والے چھوٹے کسان کی 5 ہزار روپے امداد کی جا سکتی ہے، وئیر ہائوس میں موجود گندم کی مالیت کے 70فیصد کے برابر کسان قرض لے سکتا ہے۔
مستقبل کی حکمت عملی
جسٹس سلطان تنویر احمد نے کہا کہ آپ اس حوالے سے اپنی پالسی مزید واضح کریں۔ وکیل محکمہ پرائس کنٹرول نے کہا کہ ہمیں تیاری کے لیے مزید مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے تیاری کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔








