شہری نے خود کو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا
حادثے کا مقام
لاہور( آئی این پی) مصری شاہ کے علاقے میں شہری نے خود کو گولی مار کر زخمی کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے اپنی جماعت کے امیدوار کے زہران ممدانی سے ہارنے کی وجہ بتا دی
پولیس کی رپورٹ
ترجمان پولیس کے مطابق گولی وقار کی ٹانگ پر لگی جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمی وقار نے فائرنگ کا الزام اپنے سسر پر لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن مڈنائٹ ہیمر۔۔۔امریکی فوج نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تفصیلات جاری کردیں
ماضی کی سرگرمیاں
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ وقار منشیات فروشی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف بیوی پر تشدد کا مقدمہ بھی درج ہے۔
علاج اور تحقیقات
زخمی کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات جاری ہیں۔








