پاک بھارت کشیدگی، ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا
بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلادیش
نئی دہلی (آئی این پی) پہلگام واقعے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ بنگلادیش اور ایشیاکپ 2025 کا مستقبل غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم اور نواز شریف کے اعزاز میں عشائیہ، غیر معمولی گرمجوشی کا اظہار
کشیدگی کی شدت
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کو ملتوی کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان ذاتی ہے، پارٹی پالیسی نہیں، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر
حکومتی فیصلے اور معاملہ
رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کی طرف جھکاؤ نے معاملات کو الجھا دیا ہے۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کا پڑوسی ممالک کے ساتھ کرکٹ تعلقات پر نظرثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ ایشیاکپ 2025 کا مستقبل بھی غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔
متبادل سیریز کا امکان
بنگلادیش کے خلاف متبادل سیریز کے لئے بھارت نے جنوبی افریقا یا آسٹریلیا کے ساتھ اضافی میچز کھیلنے کا اعلان کرسکتا ہے۔








