فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ کا بیان
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ایٹمی ہتھیار بنا سکتا ہے اگر۔۔ امریکی اخبار نے بڑا دعویٰ کر دیا
میڈیا کے ساتھ گفتگو
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق، لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیشی عوام کا کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لیے احتجاج، بھارت سے جنگ کی صورت پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان
پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں ہفتہ وار چار دن کام کے معاملے میں عوام کی ملی جلی رائے
عدالتی نظام پر تنقید
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کر رہی ہیں جس طرح کرنا چاہئے، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کر رہے، ہم آئین اور قانون کی بات کر رہے ہیں۔
قید تنہائی کی وضاحت
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، انہیں کوئی شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں۔








