پانچ ہزار سے پانچ لاکھ تک کا جرمانہ، سندھ پولیس کا ٹریفک قوانین کی پاسداری کے لیے اصلاحات کا اعلان

سندھ پولیس کا ٹریفک قوانین میں اصلاحات کا اعلان
کراچی(آئی این پی) سندھ پولیس نے ٹریفک قوانین کی پاس داری کے لیے اہم اصلاحات کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی مارکیٹوں سے چینی غائب، شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور
جرمانوں کی نئی درجہ بندی
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ یکم جون سے شہر قائد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ کراچی والے اب ہوشیار ہو جائیں، کیوں کہ امیر زادہ ہو یا عام شہری سب کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی حجاج کو 2025ء میں بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی: ڈائریکٹر جنرل حج مشن عبدالوہاب سومرو
چالان کا نیا طریقہ کار
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ اصلاحات کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ یکم جون سے چالان کی رقم 5 ہزار سے 5 لاکھ روپے تک بھرنا ہوگا۔ شہر میں اب قوانین کی خلاف ورزی پر پیسے دو جان چھڑاو والا سسٹم نہیں چلے گا۔ جدید کیمروں کی مدد سے پیپر لیس سسٹم کے تحت چالان گھر تک پہنچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کی ایک اور تصویر نے سب کی توجہ حاصل کرلی ، ابھیشیک سے طلاق کی افواہیں پھر سے زور پکڑ گئیں
جرمانوں کی تفصیلات
ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق موٹر بائیک کے لیے 5 ہزار، کار کے لیے 10 ہزار، بسوں کے لیے 15 ہزار، اور بڑی گاڑیوں ہیوی ٹریفک کے لیے 20 ہزار روپے کے جرمانوں کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کھڈیاں خاص: دو موٹرسائیکلوں میں تصادم سے 3 افراد جاں بحق
ڈرائیونگ کے لیے نئے قوانین
ڈرائیونگ لائسنس کا حصول بھی اب آسان نہیں ہوگا۔ کراچی ڈرائیونگ انسٹیوٹ کے تحت 30 گھنٹے ڈرائیونگ کا ٹیسٹ دینا ہوگا۔
حادثات کی شرح اور میڈیا کی خاموشی
ڈی آئی جی ٹریفک نے شکوہ کیا کہ سندھ میں ٹریفک حادثات سے سب سے زیادہ اموات ضلع گھوٹکی میں ہوتی ہیں، تاہم میڈیا اس پر رپورٹ نہیں کرتا۔