خیبرپختونخوا: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے
سکیورٹی فورسز کی کارروائی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 5 خوارج مارے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: خبردار ۔۔ کالعدم تنظیموں اور انکے ذیلی اداروں کو قربانی کی کھالیں ہرگز نہ دیں، وگرنہ آپ کیساتھ کیا ہو گا ؟ تفصیلات جانیے
کارروائی کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیو ز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا کہ 30 اپریل اور یکم مئی کو خیبر پختونخوا میں تین کارروائیاں کی گئیں جس کے نتیجے میں 5 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
علاقہ باجوڑ میں آپریشن
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس آپریشن کیا جس میں ہائی ویلیو ٹارگٹ خارجی فرید اللہ سمیت تین خوارج ہلاک ہوئے۔
اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائیوں میں خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔








