20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

آٹے کی قیمت میں اضافہ
لاہور (آئی این پی) 20 کلو آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: بعض افراد کہتے ہیں پاکستان انکار کی جرأت نہیں کر سکتا، امریکہ سے کال آئی تو بانی پی ٹی آئی کو حوالے کر دیا جائے گا، خواجہ آصف
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا بیان
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 20 کلو آٹے کی قیمت میں دو ہفتوں کے دوران 130 روپے کا اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ن لیگ اور پی پی رہنماوں کی ملاقات، ورکنگ ریلیشن شپ بہتر بنانے پر اتفاق
فلور ملز مالکان کی تشویش
فلور ملز مالکان نے کہا کہ گندم فی من 2300 روپے سے زائد میں مل رہی ہے، دو ہفتے قبل گندم کی قیمت اوپن مارکیٹ میں کم تھی۔
مستقبل کی توقعات
فلور ملز مالکان کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمت مستحکم ہونے سے آٹے کی قیمت کم ہو گی۔ دو ہفتے قبل آٹے کا تھیلا اوپن مارکیٹ میں گیارہ سو روپے میں دستیاب تھا۔