بھارت پہلے تفتیش اور پھر الزام تراشی کرے: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا بیان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارتی الزام تراشیوں پر کہا ہے کہ بھارت پہلے تفتیش پھر الزام تراشی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: منشیات کے مخر سمگلر کا احتساب: پاکستان نژاد آصف حفیظ عرف “سلطان” کا امریکہ میں اعتراف
کشمیر کے مسئلے پر بھارت کا موقف
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا، لہٰذا پہلگام واقعے سے متعلق بھارت پہلے تفتیش پھر الزام تراشی کرے۔
گورنر سندھ کا ردعمل
دوسری جانب گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔