پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی، 152 سے 158 درجے پر آگیا

پاکستان کی پریس فریڈم انڈیکس میں تنزلی

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان کی تنزلی ہوگئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، عالمی صحافتی تنظیم رپورٹرز ود آوٹ بارڈرز نے 180 ممالک میں آزادی صحافت کی صورتحال پر نئی رپورٹ جاری کردی۔

درجہ بندی میں تبدیلی

عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 152 سے 158 درجے پر آگیا۔ رپورٹ میں آزادی صحافت پر لگنے والی قدغنوں کو تنزلی کی اہم وجہ قرار دیا گیا۔

صحافتی آزادی کے خطرات

رپورٹ میں دنیا بھر میں صحافتی آزادی کو لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ میڈیا پر بڑھتے معاشی دباؤ کو خطرناک مسئلہ قرار دیا گیا۔

اقتصادی مسائل کے اثرات

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکہ سمیت تقریباً ایک تہائی ممالک میں معاشی مشکلات کے باعث خبررسانی کے ادارے بند ہو رہے ہیں، اور آمرانہ حکومتیں میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لئے اقتصادی دباؤ کا استعمال کر رہی ہیں۔

بھارت اور فلسطین کی صورتحال

انڈیکس میں بھارت میں میڈیا کی ملکیت چند سیاسی اشرافیہ کے ہاتھوں مرکوز ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ مزید یہ کہ رپورٹ میں فلسطین کی صورتحال کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے تقریباً 200 صحافیوں کو شہید کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...