نوشکی آئل ٹینکر دھماکا: مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، ہلاکتیں 7 ہوگئیں

نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں مزید اموات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نوشکی آئل ٹینکر دھماکے میں زخمی ہونے والے مزید 4 افراد دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے دن گنے جا چکے، فیصلہ بھارتی عوام کریں گے : خواجہ آصف
ریسکیو حکام کی رپورٹ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی کراچی کے نجی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کا گوردوارہ کرتارپور صاحب کا دورہ، 30 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔
جاں بحق افراد کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دوران علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیراحمد، درمحمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
زخمیوں کی حالت
اس کے علاوہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔
دھماکے کی تفصیلات
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں آئل بردار ٹرک آتشزدگی کے دوران دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق اور 70 افراد زخمی ہوئے۔