مئی تا جولائی معمول کے مطابق بارشوں کا امکان

فروری سے اپریل کے دوران بارش کی صورت حال
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں فروری سے اپریل تک معمول اور کہیں معمول سے کم بارشیں ہوئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ ملک میں فروری سے اپریل تک کہیں معمول اور کہیں معمول سے کم بارش ہوئی۔ سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئیں جبکہ بارش کم ہونے کی وجہ سے مٹی میں نمی کی کمی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹریٹ چلڈرن ہمارے کل کا چمکتا ہوا سورج ہیں ، معاشرتی ہمدردی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
مئی سے جولائی کی بارش کی توقعات
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارش کا امکان ہے، وسطی سے جنوبی حصوں میں معمول سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ شمال مشرقی پنجاب میں سب سے زیادہ بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں معمول سے کم بارش متوقع ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور جنوبی خیبرپختونخوا میں معمول کے مطابق بارش ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر نے بھارت کا مقابلہ کرنے کےلیے ٹیسٹ ریٹائرمنٹ ختم کرنے کی پیشکش کردی
ہیٹ ویو اور سیلاب کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ مئی سے جولائی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان بھی موجود ہے۔ جنوبی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویوز آسکتی ہیں۔ جون، جولائی میں سندھ، پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، جبکہ کے پی کے بالائی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافے کی توقع ہے۔ زیادہ درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار بڑھے گی اور دریاؤں کی سطح میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا
مغربی سسٹم کے اثرات
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بالائی و وسطی علاقوں پر اثرانداز ہے، یہ سسٹم ملک کے جنوبی حصے پر پھیل رہا ہے۔ آج تھرپارکر، عمرکوٹ کے اضلاع میں آندھی اور درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، حیدرآباد اور سانگھڑ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے۔ اس کے علاوہ کل بھی سندھ میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پیر کو جامشورو، دادو، قمبرشہدادکوٹ اور سکھر میں آندھی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
کراچی میں موسم کی توقعات
دوسری جانب کراچی میں بھی پیر کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر میں اتوار کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔