یونان کا پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم

یونان کی حمایت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یونان نے پہلگام فالس فلیگ کی غیر جانبدار اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سے شارجہ جانے والے مسافر سے 670 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد
وزیر خارجہ کی گفتگو
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں خطے کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، بھارتی الزامات اور پراپیگنڈے کے بارے میں بتایا اور حقائق کی آزاد اور شفاف تحقیقات کے پاکستانی مطالبے کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
تحمل کی ضرورت
اس موقع پر یونانی وزیر خارجہ نے کشیدگی کو روکنے کے لیے تحمل پر زور دیا اور پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار اور شفاف انکوائری کے لیے تجویز کا خیرمقدم کیا۔
علاقائی روابط
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں رہنماو¿ں نے علاقائی اور عالمی پیشرفت پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔