پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے: مشعال ملک

مشعال ملک کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
پریس کانفرنس میں گفتگو
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 20 پی ٹی آئی کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
اقوام متحدہ سے مطالبہ
انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بہت سی سفارت کاریاں ہوئیں لیکن کچھ نتیجہ نہیں نکلا کیونکہ بھارت کی نیت ٹھیک نہیں مگر دنیا کیلئے کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے یہ آئیڈیل موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مڈل ٹیمپل میں شمولیت پر پی ٹی آئی لندن میں احتجاج کی وجوہات کیا ہیں؟
کشمیریوں کی مشکلات
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر کشمیری کی داستان ہے، معصوم نہتے کشمیریوں کا قتل ہو رہا ہے، جنازے اٹھ رہے ہیں، پانی پر مودی جارحیت کر رہا ہے، یہ کشمیریوں کا پانی ہے، جنگوں میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، اس میں صرف جانی نقصان ہوتا ہے، ایل او سی پر اس وقت حالات بہت خوفناک ہیں۔
مسلح افواج پر فخر
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، بھارتی فوج نے ہاتھ کھڑے کر دیئے ہیں اور وہ جنگ کے حق میں نہیں، چین اور بنگلہ دیش کا مو¿قف قابلِ ستائش ہے، مودی سرکار نے اپنے پیروں پر کلہاڑی مار لی ہے۔