پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ کو شکست دیدی

پاکستانی باکسر کی شاندار کامیابی
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے بھارتی حریف ترجوت سنگھ باوا کو چت کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ عمران کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں، انکی ٹیم سے بانی پی ٹی آئی کے کیس پر بات کرونگا: ذلفی بخاری
باکسنگ مقابلے کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما کے مطابق تھائی لینڈ میں ہونیوالے پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں پاکستانی باکسر نے اپنے بھارتی حریف کو چِت کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور اور عاطف خان ایک دوسرے کیخلاف کھل کر سامنے آگئے
رینکنگ فائٹ کی کارکردگی
تھائی لینڈ میں ہونیوالی رینکنگ فائٹ میں پاکستانی باکسر شہیر آفریدی نے روایتی حریف بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کو پچھاڑ دیا۔
میچ کی اہم لمحات
شہیر آفریدی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے راونڈ میں بھارتی حریف کو شکست دی۔ تیسرے راونڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا لڑکھڑا گئے تھے اور چوتھے راونڈ میں شکست کھاگئے جبکہ چوتھے راونڈ میں ریفری نے بھارتی باکسر کو مزید کھیلنے سے روک دیا۔