بڑے اسلامی ملک میں 6 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی تازہ ترین معلومات

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی ملک انڈونیشیا کے موسمیات، ماحولیاتیات اور ارضیاتی ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز سولاویسی کے علاقے میں چھ شدت کا زلزلہ آیا۔ تاہم، اس سے سونامی کا کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت نے 30 ہزار نوجوانوں کو بیرون ملک بھجوانے کے اقدامات کا آغاز کر دیا

زلزلہ کی شدت اور گہرائی

ایجنسی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر جاری بیان میں زلزلے کی تصدیق کی۔ یورپی بحیرہ روم ارضیاتی مرکز (EMSC) نے زلزلے کی شدت 5.9 اور گہرائی 109 کلومیٹر بتائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ بچہ تمہارا نہیں لیکن اگر تم نے اسے قبول نہ کیا تو ۔۔۔” خاتون نے اپنے شوہر کو ایسی دھمکی دے دی کہ یقین نہ آئے

نقصانات کی صورتحال

خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

چلی میں زلزلہ اور سونامی کی وارننگ

خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں 7.5 شدت کا زلزلہ آنے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ زلزلہ چلی اور ارجنٹینا کے جنوبی ساحلوں کے قریب آیا۔ زلزلے کا مرکز کیپ ہورن اور انٹارکٹیکا کے درمیان تھا جو سطح زمین سے صرف 10 کلومیٹر گہرائی میں آیا، اور اس کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

Categories: ماحولیات

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...