پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیاگیا، عطا تارڑ کا دلچسپ انکشاف

پاکستان کا قومی نغمہ بھارتی سکرینوں پر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ٹیکنالوجی کا بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پابندی کے باوجود بھارتی سکرینوں پر پاکستان کا قومی نغمہ چلا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا: علی امین گنڈاپور
بھارتی حکومت کی پابندیاں
بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں پاکستانی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو تیزی سے بلاک کیا جا رہا ہے جس کا توڑ پاکستان نے انتہائی دلچسپ انداز میں نکال کر بھارتی حکام کو چکرا کر رکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریا:جوڑے کا مالی فائدے کے لئے 43 برس میں 12 بار شادی اور طلاق کا انکشاف
یقینی بنائی گئی ٹیکنالوجی کا استعمال
پاکستان کی جانب سے یوٹیوب اشتہارات کا سہارا لے کر بھارت میں قومی نغمہ چلایا گیا ہے جس نے بھارتی حکام کو حیرت میں مبتلا کردیا ۔
وزارت اطلاعات کی منصوبہ بندی
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آج بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا گیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی کا سمارٹ انداز میں استعمال کیا اور جیو ٹیگنگ کی مدد سے بھارت میں اپنا قومی نغمہ چلا دیا جس سے وہ پریشان ہوگئے۔ عطا تارڑ نے بتایا کہ اس کی ساری منصوبہ بندی وزارت اطلاعات کی جانب سے کی گئی تھی۔