عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے
اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف اتوار کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر ایک اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے جیل ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست خارج
بریفنگ کا مقصد
اسلام آباد میں وزارت اطلاعات کی جانب سے ہفتہ کی شب جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے مابین حالیہ سکیورٹی تناؤ اور اس کے ممکنہ اثرات پر مرکوز ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل مقرر ہوتی نظر نہیں آتی؛ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کا اہم بیان
شرکاء کو آگاہی
اعلامیے کے مطابق شرکاء کو ملک کی دفاعی تیاریوں، سفارتی کوششوں، اور ریاست کے مؤقف کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے گی۔
قومی اتحاد اور یکجہتی
وزارت اطلاعات نے اس بریفنگ کو موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی ایک عملی اور مؤثر مثال قرار دیا ہے۔








