آزاد، خودمختار، ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ آزادی صحافت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادیٔ صحافت جمہوری معاشرے کی بنیاد اور زندہ قوم کی پہچان ہے۔ آزاد، خودمختار اور ذمہ دار میڈیا ہی وہ طاقت ہے جو حکمرانوں کو جوابدہ بناتا ہے۔ آزادیٔ صحافت کے لیے صحافی برادری کی کاوشیں اور قربانیاں قابل تحسین ہیں۔
جمہوریت اور آزادی صحافت کا تعلق
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ جمہوریت اور آزادی صحافت ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں۔ صحافت آزاد اور ذمہ دار ہو تو جمہوریت مضبوط ہوتی ہے۔ آزادیٔ صحافت کی جدوجہد میں ہم صحافیوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔ صحافی برادری کے لیے "اپنے گھر" کا خواب پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمہوریت کی سربلندی کے سفر میں اہل صحافت کے ساتھ ہیں۔