پہلگام واقعہ، سوئٹزرلینڈ نے بڑی پیشکش کردی
سوئٹزرلینڈ کا تعاون کی پیشکش
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی قتل کیس کے ملزمان کی ضمانت منظور؛ضمانت کے لیے اخباری خبر کو بطور وضاحتی ثبوت تسلیم کیا جا سکتا ہے، لاہور ہائیکورٹ
اسحاق ڈار کی سوئس وزیر خارجہ سے بات چیت
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سوئس وزیر خارجہ نے پاکستان کے مؤقف اور تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام سوا 7 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
رابطے میں رہنے پر اتفاق
دونوں وزرائے خارجہ نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ویڈیو کیس میں نئی پیشرفت سامنے آگئی
یونانی وزیر خارجہ کے ساتھ گفتگو
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے یونانی وزیر خارجہ سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، علاقائی صورتِ حال، بھارت کے بے بنیاد الزامات اور سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
عالمی فورمز پر قریبی رابطے
دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ سمیت عالمی فورمز پر قریبی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔








