صحافت کی آزادی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہے: چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر رمضان بٹ

پیغام آزادیٔ صحافت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئرمحمد رمضان بٹ نے آزادیٔ صحافت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جس کے ذریعے معاشرے میں ہونے والی ناانصافیوں اور حکومتی اداروں کی جانب سے عوام کی خوشحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات کو اجاگر کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

صحافیوں کی قربانیاں

انہوں نے کہاکہ فلسطین میں صحافی اسرائیلی جارحیت کو دنیا کے سامنے لانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں جبکہ پاکستان میں بھی صحافی، تجزیہ نگار اور اینکرز معاشرے کی اصلاح اور آزادی اظہار رائے کیلئے اپنی خدمات نہایت احسن طریقے سے انجام دے رہے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کیونکہ صحافت کی آزادی معاشرے کی ترقی میں اہم کردار کی حامل ہے۔

عالمی آوازیں

سی ای او لیسکو نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے صحافیوں نے آزادی صحافت کیلئے بے شمار قربانیاں دیں جس کے باعث نہ صرف ملک میں جمہوریت مضبوط ہوئی بلکہ آج ہر شخص مکمل آزادی سے اپنی رائے کا اظہار کرسکتا ہے۔ دیگر شعبوں کی طرح لیسکو کی بہتری کیلئے بھی صحافیوں نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا جن کی قیمتی آراء سے ہمیں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...