چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی گجومتہ میں گھریلو تشدد کی شکار لڑکی کے گھر پہنچ گئیں ،تشددکسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا: حنا پرویز بٹ

حنا پرویز بٹ کا گھریلو تشدد کا شکار لڑکی سے ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی و رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کاہنہ کے علاقے گجومتہ میں گھریلو تشدد کا شکار لڑکی عائشہ سے اس کے گھر ملاقات کی، جسے اس کے والد ثاقب نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: عاقب جاوید نے فخر زمان کو دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتا دی
واقعہ کی تفصیلات
ایف آئی آر کے مطابق واقعہ 26 اپریل کی صبح 7 بجے پیش آیا جب ثاقب نے جھگڑے کے دوران اپنی 19 سالہ بیٹی عائشہ پر چائے کی دیگچی پھینک دی، جس سے اس کی گردن اور کمر جھلس گئی۔ بعد ازاں اسے دھکا دے کر چولہے پر بھی گرا دیا گیا۔ متاثرہ کی والدہ اور بہن جویریہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیئے گئے۔ متاثرہ خاندان نے جان کے خطرے کا اظہار کرتے ہوئے قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
حنا پرویز کا ردعمل
چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے متاثرہ لڑکی اور اس کے اہل خانہ سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ انہیں انصاف دلانے میں پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے پولیس حکام کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق خواتین پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ہماری ذمہ داری
گھریلو تشدد کی شکار خواتین کے لیے ریاست ہر ممکن تحفظ اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی اور ایسے ظالم عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔