ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کافی دِنوں سے جن مشکلات کا شکار تھے، اب انشاءاللہ ان سے نجات کا وقت آ گیا ہے، یہ پریشانیاں اب روزانہ کے حساب سے ختم ہوں گی۔ جو لوگ روزگار کے حوالے سے پریشان ہیں اُن کو خاص ریلیف ملے گا اور پردہ¿ غیب سے کوئی مستقل سلسلہ بن جائے گا۔ بیماری، بندش و دیگر قسم کے اثرات سے بھی نجات ملے گی، خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آپ پہلے جواب جمع کرائیں، سندھ ہائیکورٹ کا26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر ڈپٹی اٹارن جنرل کو 3ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جن لوگوں نے اپنے معاملات کو ٹھیک نہیں کیا وہ ایک اچھے وقت سے محروم ہو سکتے ہیں، کیونکہ ان دِنوں ستاروں کا بادشاہ مشتری زائچے میں موجود ہے۔ اس سے ہر کام میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔ بحکم اللہ، اگر آپ فضول کاموں میں لگے رہے تو پھر فائدہ کس طرح حاصل کر سکیں گے۔ توبہ کریں اور واپسی کا راستہ اختیار کریں۔ جو لوگ روزگار کے لئے پریشان تھے، وہ آج سے بہتری محسوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واہگہ بارڈر پہلے کتنی مرتبہ بند ہو چکا ہے؟ جانئے

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

خانگی مسائل میں شدید کشیدگی محسوس ہو رہی ہے۔ کوئی ہے جو درمیان میں شرارت کر رہا ہے اور آپس کے معاملات میں خرابیاں پیدا کر رہا ہے۔ آپ کو اندازہ ہے، پہلے اس کو دور کریں اور پھر حکمت عملی سے معاملات کی نوعیت جان کر، اس کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ اللہ نے چاہا تو اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ ہفتہ مالی معاملات میں بہتری کا سبب بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شوہر نے اپنی بیوی اور بھتیجے کو ناجائز تعلقات کے شبے پر قتل کر دیا

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

حالات اِس وقت بالکل بھی ٹھیک نہیں ہیں، کوئی مسئلہ درمیان میں ایسا ضرور ہے جو وجہ رکاوٹ بنا ہوا ہے اور بندش جیسی کیفیت بھی معلوم ہو رہی ہے۔ ان حالات میں استخارے سے بھی مدد لیں اور اپنے تمام حالات کا ازسر نو جائزہ لے کر، ان میں جہاں غلطیاں ہوئی ہیں، ان کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔ جو لوگ ان دِنوں کی قدر کر لیں گے، وہ آگے چل کر بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں، بس تھوڑی توجہ درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے سماجی تحفظ و سروسز کیلئے 33کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کو اب اپنے لئے کوئی فیصلہ لینا ہو گا۔ جب تک کوئی بڑا قدم نہیں اٹھائیں گے، قسمت بھی ساتھ نہیں دے گی اور آپ برسوں سے جہاں بیٹھے ہوئے تھے، وہی بیٹھے رہیں گے۔ اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ بڑی شاندار تبدیلی مل سکتی ہے۔ جو لوگ رہائش، نوکری میں تبدیلی چاہتے تھے، اُن کو بڑی آسانی سے موقع مل سکتا ہے۔ ایک اہم کام جو برسوں سے رُکا ہوا تھا، وہ بھی اب انشاءاللہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بازیابی کے بعد گھر پہنچ گئے

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کیوں دوسروں کی وجہ سے اپنی زندگی کے اچھے وقت کو برباد کر رہے ہیں؟ اس وقت صرف اپنے بارے میں سوچنے اور قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کریں گے اور اس طرف بڑھیں گے وہ بے حد شاندار انداز سے کامیابیاں دلائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حصول کے لئے پریشان تھے، اُن کے لئے پردہ¿ غیب سے اچھے سلسلے بن جانے کی بہت امید موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت میں فصلیں جلاکر آلودگی کا سبب بننے والے درجنوں کسان گرفتار

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ حسد کا شکار ہوئے ہیں اور یہ باہر سے نہیں، بلکہ اپنوں کی جانب سے ہے۔ لگتا تو یہ ہے کہ جیسے وہ لوگ اردگرد ہی ہیں اور آپ اپنے دِل کی ساری بات بھی اُن سے کر دیتے ہیں، جس کی وجہ سے نظر لگ جاتی ہے۔ اب جو بھی قدم اٹھائیں، اس کے بارے میں کانوں کان کسی کو خبر نہ ہونے دیں، خاموشی سے چلیں۔ یہ ہفتہ نظر اتارنے، صدقے دینے اور اولاد کے مسائل خود دیکھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

عرصہ دراز سے اپنی شادی میں بندش محسوس کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ وہ لوگ جو دوسری شادی کے خواشمند تھے، وہ بھی خبر سن سکیں گے۔ کاروباری حضرات کے لئے بھی اچھے دِنوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس کام میں نقصان ہو رہا تھا، وہ اب فائدے میں بدلے گا اور جس طرف سے بھی نوکری کی کوشش جاری تھی، وہ بھی کامیاب ہو گی۔ یہ ہفتہ گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی کو بحکم اللہ ختم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی: صوبے میں گورنر راج پر فی الحال کوئی فیصلہ نہیں

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

اب بار بار اپنی پوزیشن نہ بدلیں۔ جس طرف چل پڑے ہیں، اب سختی سے اس پر قائم رہیں تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے اپنا کام کرنے کی کوشش میں تھے، وہ اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور ہر طرح کی بندش وغیرہ سے بھی نجات مل گئی ہے۔ ان دِنوں ایک بڑا مالی فائدہ بھی چل کر آپ کو ہوگا۔ آپ قدم اُٹھائیں اور اپنا مستقبل بہتر بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 73 افسران سپیشل مجسٹریٹ تعینات ، کیا اختیارات دیئے گئے ؟ جانیے

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو ابھی حالات کی سمجھ ہی نہیں آ رہی۔ انجانے میں اپنا بہت نقصان کر بیٹھے ہیں اور ایسے راستے پر سفر کر رہے ہیں جس کی شاید کوئی منزل ہی نہیں ہے۔ توبہ کریں اور جس قدر ممکن ہو، اپنے حالات درست کر لیں اور سیدھے راستے پر آ جائیں تاکہ دنیا و آخرت دونوں میں بھلائی پا سکیں۔ آپ کی سب کو ضرورت ہے اور آپ کو اب اپنی زندگی میں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے، ایسا نہ ہوا تو بہت سے رشتوں سے محروم ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بھینس اور بیل دروازہ کھلا دیکھ کر گھر میں گھس آئیں، اندر موجود خاتون نے کیا کیا؟ حیران کن واقعہ

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، ملازمت پیشہ افراد کے لئے یہ ہفتہ بڑا شاندار رہے گا۔ ترقی و من پسند جگہ تبادلے کا چانس بھی ہے، جن کو نوکری وغیرہ کی تلاش تھی وہ بھی اچھی خبر سن سکیں گے۔ روزگار پر توجہ دینے والے برسوں کے بعد اب دوبارہ اپنے مالی معاملات ٹھیک کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ جن لوگوں نے سفر کرنا ہے کسی بھی مقصد کےلئے وہ انشاءاللہ تیاری کر لیں، خبر ملنے والی ہے۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اللہ نے چاہا تو اُس مشکل سے نکل جائیں گے جو کافی دِنوں سے دردِ سر بنی ہوئی ہے۔ اور جو لوگ برسوں سے شدید مالی تنگ دستی کا شکار چلے آ رہے تھے، وہ بھی اب ایک نئی زندگی کا آغاز کر سکیں گے۔ اِس وقت جہاں روز گار کا خانہ کھل رہا ہے، وہاں پر آپ کے لئے گھر میں بھی خوشیوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔ اور ساتھ ہی اب آپ کئی رشتوں سے دور بھی ہو جائیں گے، شاید اسی میں بہتری بھی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...