مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پہلگام واقعے میں ہلاک افراد بےگناہ تھے: رانا ثناء اللہ

وزیراعظم کے مشیر کا بیان
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعے میں ہلاک افراد بےگناہ تھے۔ مودی سن لو، یہ جس میزائل کا ہم نے تجربہ کیا ہے، یہ ایٹمی ہتھیار لے جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
بھارت کے رویے کی مذمت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ اپنی سالمیت کی خاطر ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ بھارت اگر گزشتہ تجربے بھول گیا ہو تو آج کا تجربہ یادداشت کے لیے ہے۔ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پہلگام واقعے میں ہلاک افراد بےگناہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام کی تحقیقات کرائیں لیکن بھارت اس کی طرف نہیں آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیاح دانتوں میں انگلیاں دبائے عالم تحیر میں اس بات کو سوچ رہے تھے کہ ہزاروں برس پہلے کس طرح ان چٹانوں کو تراش کر یہ شاہکار تخلیق کیے ہونگے؟
کشمیریوں کے حقوق کی حمایت
بھارت کا مقصد ہے کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے۔ کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا سات آٹھ دنوں میں ہوا۔ یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا، وہ حق خودارادیت لے کر ہی رہیں گے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاملہ
وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے آئی ایم ایف سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے۔ مودی کی طرح گالم گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہی ہے۔ گالم گلوچ بریگیڈ آئی ایم ایف کے دفتر کے سامنے احتجاج کرتی ہے۔