پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بادل برسنے کی پیش گوئی

موسمی حالات کا جائزہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل برسیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایل ڈی اے کی نااہلی یا عدم دلچسپی؟ زرعی اراضی پر قائم غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن غیراعلانیہ بند، شہریوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
موسمی کیفیت کے اثرات
جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عثمان ڈار کے بیرون ملک جانے کا معاملہ ،ڈی جی ایف آئی اے اور امیگریشن کو توہین عدالت کا نوٹس
گزشتہ 24 گھنٹے کی بارش کی صورتحال
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے بار کھان میں 12 ملی میٹر، لسبیلہ 11، پنجاب کے علاقے ملتان ایئرپورٹ 08، شہر 3، گوجرانوالہ میں ایک ملی میٹر ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 5 ملی میٹر، بالاکوٹ ایک اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
درجہ حرارت کی رپورٹ
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، سبی، موہنجوداڑو اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا。