پاکستان پاک بھارت کشیدگی کے بعد عالمی سطح پر متحرک ہے: عاصم افتخار
پاکستان کے نئے سفیر کی سرگرمیاں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے سفیر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالنے والے عاصم افتخار نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان عالمی سطح پر متحرک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ میں امریکی شمولیت کا خدشہ، مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے فوجی اڈے کہاں قائم ہیں؟
عاصم افتخار کی ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، پاکستان کے مستقل مندوب کی ہفتے سے کم وقت میں دوسری بار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ہوئی۔ عاصم افتخار کی نیویارک میں او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات ہوئی، جہاں انہوں نے اقوام متحدہ میں میڈیا کو سفارتی صورتحال پر بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کی ایک اور کشتی سمندربرد، ایک شخص ہلاک، 10 کو بچا لیا گیا، 300 لاپتہ
اقوام متحدہ میں پاک بھارت تناؤ پر تبادلہ خیال
ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے دو مرتبہ ملاقات کی، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں پاک بھارت تناؤ پر بریفنگ دی گئی۔
آئندہ کے اقدامات
او آئی سی گروپ کے سفیروں سے بھی ملاقات کی گئی، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانا بھی زیر غور ہے، مناسب وقت میں سلامتی کونسل کے اراکین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔








