ایمان علی کی والدہ سینئر اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں
پاکستانی اداکارہ حمیرا عابد علی کا انتقال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی نامور اداکارہ اور ماڈل ایمان علی کی والدہ اور سینئر اداکارہ حمیرا عابد علی انتقال کر گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سود کا خاتمہ اور مدارس کی رجسٹریشن، جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء کی مولانا فضل الرحمٰن کو مبارکباد
خبر کی تصدیق
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق گلوکارہ رحمہ علی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنی والدہ حمیرا عابد علی کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ ڈی ایچ اے فیز 5 میں ادا کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھائی جان ہمیشہ اُن کا کام کرتے جن سے کوئی فائدہ ہو، مشکل میں ماں باپ کے علاوہ صرف سایہ ہی ساتھ رہتا ہے یا کوئی مخلص غریب دوست
حمیرا عابد علی کی فلمی زندگی
حمیرا عابد علی کو نیل پالش، کنکر، جب وی ویڈ اور سمی اور دیگر ٹیلی ویژن ڈراموں میں اپنے کرداروں کے لیے جانا جاتا ہے۔ حمیرا چوہدری کی اداکار عابد علی سے 1973 میں شادی ہوئی، ان کی ملاقات مشہور ڈرامہ سیریل "جھوک سیال" کی ریکارڈنگ کے دوران ہوئی۔
ذاتی زندگی
حمیرا اور اداکار عابد علی کی 2006 میں طلاق ہو گئی تھی، ان کی تین بیٹیاں اداکارہ ایمان علی، گلوکارہ رحمہ علی اور مریم علی ہیں۔








