یوٹیلیٹی اسٹور رائٹ سائزنگ، 2800 کنٹریکٹ ملازمین فارغ

یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں رائٹ سائزنگ عمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن میں رائٹ سائزنگ کے پلان پر عمل کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 2800 ملازمین کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تین منٹ سے زیادہ گلے لگانے پر پابندی عائد ،حکمنامہ جاری
رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن بورڈ نے وفاقی کابینہ کی رائٹ سائزنگ پالیسی کی روشنی میں ادارے میں رائٹ سائزنگ پلان کی منظوری دی جس پر30جون تک عمل درآ مد کیا جا ئےگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ایم ایم اے فائٹ ملتوی
ادارے میں تبدیلیاں
رائٹ سائزنگ پلان کے تحت، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ریجن 64 سے کم کرکے 34 کردیے گئے ہیں جبکہ برانچز کی تعداد 3700 سے کم کرکے 1565 کردی گئی۔ 2800 کنٹریکٹ ملازمین کو کنٹریکٹ کی کلاز کے تحت ایک ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کیا گیا۔ یہ احکامات ہر ریجن میں الگ الگ جاری کئے گئے ہیں۔
مالی بچت
کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کرنے سے ماہانہ 10 سے 11 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ اس وقت ادارے کو ماہانہ 50 سے 60 کروڑ روپے نقصان کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ ماضی میں سیا سی بنیادوں پر برانچیں کھولی گئی تھیں اور سیا سی بھرتیاں کی گئی تھیں جس سے سیلری بل میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔