لاہور، محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا

تاسفناک واقعہ لاہور میں
لاہور(آئی این پی) محلے والوں کے طعنوں سے تنگ والد نے اپنی ذہنی معذور بیٹی کو قتل کردیا۔ تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے والد بشیر اور دو چچاوں عمران اور جبار کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطے بحال ہو گئے
قتل کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر 15 سالہ لڑکی کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو رات گئے قریبی قبرستان میں دفن کر دیا۔ مقتولہ سدرہ ذہنی معذور تھی اور اکثر گھر سے باہر نکل جایا کرتی تھی۔
ملزمان کا اعتراف
ملزمان نے اعتراف کیا کہ محلے داروں کی طرف سے طعنے سننے پر انہوں نے غصے میں آ کر قتل کی واردات کی۔ ایس پی ماڈل ٹاون اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔