انتھونی البانیز دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیرِ اعظم منتخب، وزیر اعظم پاکستان کی مبارکباد

وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانیز کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نان فائلرز کے خلاف کارروائی کب ہوگی؟ تاریخ پتہ چل گئی
دعا اور خواہشات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ دعاگو ہیں کہ آسٹریلیا کے عوام کی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
دوطرفہ تعلقات میں استحکام
وزیر اعظم نے کہا کہ وہ وزیر اعظم انتھونی کے ساتھ مل کر دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور امن، ترقی اور علاقائی تعاون کے اپنے مشترکہ عزم کے لئے مل کر کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری بھارتی آبی دہشت گردی روکنے میں ہمارا ساتھ دے: پاکستان
آسٹریلیائی انتخابات کے نتائج
یاد رہے کہ گزشتہ روز آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لئے بھی انتخابی معرکہ مار لیا تھا، عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا کے انتخابات میں 6 پاکستانی نژاد کینیڈین کامیاب
انتخابی ریکارڈ
لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہ ملک جس نے ریچھ کے گوشت کی فروخت کی منظوری دے دی
اپوزیشن کا ردعمل
اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ارشاد بھٹی نے خاموشی توڑتے ہوئے دوسری شادی کے پیچھے چھپی جذباتی وجہ بیان کر دی
سیٹوں کی تقسیم
آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی نے 70 نشستیں حاصل کیں جب کہ قدامت پسند اپوزیشن اتحاد کو صرف 24 نشستیں ملیں۔
علاوہ ازیں 13 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کچھ نتائج کا انتظار ہے۔ حکمراں جماعت کی نشستوں کی تعداد 76 تک ہوسکتی ہے۔
مستقبل کا منظرنامہ
البتہ اگر لیبر پارٹی دو یا زیادہ نشستیں کھو بیٹھتی ہے تو اسے اتحادی حکومت بنانا ہوگی۔ آسٹریلیا میں آخری بار کوئی اتحادی حکومت 2010 میں بنی تھی۔