مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں: شیر افضل مروت

شیر افضل خان مروت کا بیان

کراچی(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو میں چھوڑ دیتا۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری اور ان کے شوہر کی گرفتاری: کیا سرکاری کام میں مداخلت پر دہشت گردی کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے؟

پی ایس ایل اور پسندیدہ ٹیم

تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔ شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، اور ہمارے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ کس طرح بانی پی ٹی آئی کی کانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن مارکیٹ کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی گھی اور تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

پارٹی کی صورتحال اور 9 مئی

انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ سے شروع ہوئیں۔ چغل خوری اور حسد نے پارٹی کو نقصان دیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن آنیوالاہے اور پارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں آئیں۔ میں اب بھی پی ٹی آئی کا کارکن ہوں، 2024 کے انتخابات کی اصل فاتح پی ٹی آئی ہے اور 2018 کے انتخابات کی فاتح بھی پی ٹی آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ ‘پارٹی ٹاؤن’ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ‘کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے’

پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے

پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھے پارٹی سے نکالا ان کو شرمسارہونا چاہیے، مجھے پارٹی سے بانی ٹی آئی نے نہیں نکالا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ بھی دے دیا۔

مریم نواز کا موازنہ

مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں۔ میں اپنے قبیلے کا سردار ہوں، اور میرے بزرگ سیاست میں رہے ہیں۔ میں پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے پہلے کبھی الیکشن نہیں لڑا، اور میں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی غلط بیانی نہیں کی۔ اگر وہ مجھے چھوڑنے کا خود کہتے تو میں پارٹی چھوڑ دیتا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...