موٹر وے ریپ کیس، سزائے موت کے قیدیوں عابدملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں سے متعلق تازہ خبر آگئی

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے گینگ ریپ کیس میں سزائے موت کے دو قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 8 مئی کو مقرر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئے، 20 ہلاک
چالان اور سزا
جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ مجرمان عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ تھانہ گجر پورہ نے 9 ستمبر 2020ء کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا تھا۔ مجرمان کے خلاف زیردفعہ 365اے، 392، 7اے ٹی اے، زیردفعہ 427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دونوں مجرمان کو 20 مارچ 2021ء کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنایا۔
ٹرائل کورٹ کی کارروائی
ٹرائل کورٹ نے مجرمان کو ڈکیتی میں 14 سال قید اور ڈھائی لاکھ جرمانہ کا بھی حکم سنایا تھا۔ خاتون کے بچوں کو اغواء کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ متاثرہ خاتون کی گاڑی کو نقصان پہنچانے پر مجرمان کو پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی۔