ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل

واقعہ کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ آیا تو ٹائر شاپ کا ورکر شرمناک حرکت کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی غیر ملکیوں اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کی باعزت وطن واپسی کا عمل جاری
پکڑے جانے کی صورت حال
ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ میں اپنی گاڑی کا ٹائر ایچ بلاک ڈی ایچ اے فیز ون میں تبدیل کروانے آیا تھا، اسی دوران ٹائر شاپ کا ورکر نئے ٹائر میں کیل(سوا) سے سوراخ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ شہری نے پولیس کو کال کرکے ٹائر شاپ ورکر اور مالک کو پکڑوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الہندوستان کا ایک دفعہ پھر عام بلوچوں پر حملہ، شہر میں کیسے داخل ہوئے؟ جانیے
سوشل میڈیا پر ردعمل
شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔
صارفین کے تبصرے
ایک صارف فرزند علی صابری کا کہنا تھا کہ بہت اچھا کام ہے کہ آپ نے انہیں بے نقاب کیا، بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ وہ ایسا ہی کرتے رہیں گے۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ بھائی ایک بات بولو آپ کو ٹائر شاپ مالک کی چھترول کرنی چاہئے تھے کیونکہ یہ لیبر کو ایسا کرنے کیلئے مجبور کرتے ہیں، ملازمت سے نکالنے کی دھمکی دیتے ہیں، اس لئے لیبر مجبور ہو کر ایسا کرتی ہے۔