اگر بھارت حملہ کرے تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے: گرپتونت سنگھ
گرپتونت سنگھ پنوں کا بیان
اٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن) خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 کی فیول ایوریج کو بہتر بنانے کے مفید مشورے
بھارت کی ممکنہ جارحیت
نجی ٹی وی جیو کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے، بشرطیکہ پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے اور اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھائے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: 125 موٹر سائیکل چوری میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
حقیقی دشمن
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں ہے بلکہ بھارتی سسٹم۔ اگر کوئی سکھ فوجی کوشش بھی کرے گا پاکستان پر حملہ کرنے کی تو اسے ہار ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نصیر الدین شاہ دلجیت دوسانجھ کی حمایت میں بول پڑے ، انتہا پسندوں کو کھری کھری سنا دیں
دھشت گردی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت
گرپتونت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ آزاد پنجاب یعنی خالصتان ہی پاکستان کے سیاسی اور معاشی مسائل کا حل ہے کیونکہ خالصتان بننے کے بعد پاکستان میں ترقی کے دروازے کھلیں گے۔ انہوں نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کو ایک کھلی حقیقت قرار دیا اور کہا کہ اگر پاکستان چاہے تو حالیہ دہشتگرد حملے کو اقوام متحدہ میں لے جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے افسران مبینہ گینگ بنا کر رشوت خوری کر رہے ہیں، ڈکی بھائی کو پکڑنے والے افسران کا 3 روزہ ریمانڈ منظور
پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان آج صرف اپنی فوج کی بدولت قائم ہے، جبکہ سیاستدان دونوں ممالک میں صرف کرسی بچانے میں مصروف رہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کو مخلص قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: تاجکستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال
خالصتان تحریک کے رہنما نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی لڑائی جاری ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برانز میڈل جیتنے والی ٹیم کو آخرکار ڈیلی الائونس حاصل ہوا
الزامات کا جواب
انہوں نے ہندوستان کے الزامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کا کسی بھی سرکار کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ وہ آزادی اپنے پنجاب کے لئے چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فائز عیسیٰ کا دہشت گردوں کے حملے کے دوران کوئٹہ میں شہید ہونے والے انسپکٹر کو خراج عقیدت
پہلگام واقعہ پر ردعمل
گرپتونت سنگھ نے پہلگام واقعہ سے متعلق کہا کہ بھارتی حکومت نے نہ صرف بھارت میں بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی پھیلائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبا پر پابندی، چین بھی میدان میں آگیا۔
تحقیقات اور بین الاقوامی ردعمل
انہوں نے کینیڈا اور امریکہ میں مودی حکومت کی تحقیقات کا ذکر بھی کیا اور کہا کہ وہ قلم کی طاقت سے لڑائی لڑ رہے ہیں۔
اختتام میں نعرے
پروگرام کے اختتام پر انہوں نے پاکستان زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کے نعرے بھی لگیے اور بھارت کی سکھ دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کی۔








