بھارت نے بلاول بھٹو اور عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا
بھارت کی نئی کارروائیاں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی کالونی فیز ٹو کے الاٹمنٹ فارمز جاری، اپنے وعدے میں سرخرو ہوئے: صدر لاہور پریس کلب ارشد انصار ی کا تقریب سے خطاب
آزادی اظہار پر پابندیاں
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بھارت نے پہلگا فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد اب آزادی اظہار رائے پر پابندی لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ تاکہ حقیقت بھارتی عوام کے سامنے نہ آسکے۔
یہ بھی پڑھیں: Important News for Students: End of Numbers and Positions, New Grading Policy Approved
مودی سرکار کی بے نقاب کارروائیاں
بھارت کی تمام ترجعلی کارروائیاں بے نقاب ہونے کے بعد اب مودی سرکار نے پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے ایکس اکاؤنٹس بلاک کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ لیکن اس کے باوجود وہ سچ کی آواز دبانے میں ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے استعفے کی قیاس آرائیاں تیز
نئے اکاؤنٹس کی بلاکنگ
دیگر سیاسی رہنماؤں کے اکاؤنٹس بلاک کرنے کے بعد اب بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان کے بھی ایکس اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے ہیں۔
پچھلے واقعات کی تفصیل
گزشتہ روز بھارت نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا بھی ایکس اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔ اس سے قبل بھارت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا گیا تھا۔








