دولہے نے شادی کے پیسوں سے گاؤں والوں کیلیے سڑک تعمیر کروا دی

مہاراشٹر کے دولہے کی انوکھی محبت

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع چندر پور میں دولہے نے شادی کیلیے جمع کی گئی رقم سے گاؤں والوں کیلیے نئی سڑک تعمیر کروادی۔

یہ بھی پڑھیں: مہنگائی 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی، بلال اظہر کیانی کا دعویٰ

سادگی سے شادی کا فیصلہ

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سوسا گاؤں کے رہائشی نوجوان شری کانت نے سادگی سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رقم کو لوگوں کی پریشانی دور کرنے کیلیے خرچ کیا۔ شری کانت نے انجلی نامی لڑکی سے 28 اپریل کو شادی کی، تقریب کیلیے سادگی کا خاص خیال رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ برس کی حج پالیسی منظور: آئندہ سال سرکاری حج پیکیج کتنا ہوگا؟

روایتی تحائف کی جگہ پودے

زراعت میں پوسٹ گریجویٹ دولہے نے بتایا کہ ہم نے رشتہ داروں سے روایتی تحائف لینے کے بجائے تقریباً 90 پودے لگا کر اس موقع کو یادگار بنایا۔ اس نے بتایا کہ جب میری شادی کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا تو میں نے اہل خانہ کو کہہ دیا تھا کہ تقریبات اور دعوتوں پر پیسہ خرچ کرنے کے روایتی طریقے سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت کے بعد پاکستانی باکسر کا بھارتی باکسر پر تابڑ توڑ حملہ، پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا۔

نئی سڑک کی تعمیر

اہل خانہ اور مہمانوں کو راضی کرنے کے بعد دولہے نے 50 ہزار روپے اکٹھے کیے اور اسے تقریباً 600 میٹر لمبی سڑک بنانے میں استعمال کیا تاکہ گاؤں والے بغیر کسی مشکل کے اپنے کھیتوں تک پہنچ سکیں۔ نوجوان نے بتایا کہ ہمارے گاؤں سے کھیتوں تک کا راستہ بارشوں کے دوران کافی خراب ہو جاتا ہے جبکہ لوگوں کیلیے کھیتوں تک رسائی تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے۔ میں نے مقامی لوگوں کی مدد سے سڑک بنائی تاکہ آنے جانے والوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے۔

پھلوں کے درخت کا منصوبہ

شر کانت کے مطابق لوگ شادی میں سامان، برتن اور فرنیچر پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کر دیتے ہیں، میں نے مہمانوں سے کہہ دیا تھا کہ کوئی تحفہ نہ لائیں۔ ہم نے سوسا گاؤں میں پودے لگانے کیلیے بھی رقم جمع کی جہاں 36 مختلف اقسام کے پھلوں کے درخت لگا دیے ہیں تاکہ لوگ ان سے پھل حاصل کر سکیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...