پنجاب: 11 لاکھ آوٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم

پنجاب میں 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ کا ریکارڈ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اقدامات کے باعث پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر مدت میں 11 لاکھ آوٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ کا منفرد ریکارڈ قائم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی، بھارت ٹورنامنٹ منتقل کروانے کیلئے ہر حد تک گرنے کو تیار
خصوصی اجلاس کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹماٹر اور پیاز کی کاشت میں اضافے کیلئے میکانائزڈ فارمنگ کا اعلان
سکول ایجوکیشن پراجیکٹس کی بریفنگ
اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو سکول ایجوکیشن کے موجودہ اور مجوزہ پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 11 ہزار سے زائد سکولوں کی آوٹ سورسنگ مکمل ہو چکی ہے جس کے نتیجے میں بچوں کی انرولمنٹ میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔
تعلیمی سہولیات کی بہتری
مریم نوازشریف نے وزیر تعلیم کو پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن کے تحت 11 لاکھ بچوں کی انرولمنٹ پر شاباش دی اور سکول مینجمنٹ کونسل کو 10 ارب روپے سے 90 دن کے اندر ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔