فائر فائٹرز کا عالمی دن آج، مختلف اداروں کے زیر انتظام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد
فائر فائٹرز کا عالمی دن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا میں فائر فائٹرز کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف وفاق کے کتنے مقدمات ہیں؟ تفصیلات پشاور ہائیکورٹ میں پیش
فائر فائٹرز کی خدمات کا اعتراف
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق 4 مئی کا دن دنیا بھر میں ان فائر فائٹرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جاتا ہے جو اپنی جانیں عوام کی جان و مال کی حفاظت کرتے ہوئے نچھاور کر دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولو کلب کے زیراہتمام میشا اینڈ ابراہیم پولو کپ 2024ء شروع ہوگیا
تاریخی پس منظر
عالمی سطح پر فائر فائٹرز کا دن منانے کا آغاز 1999 میں شروع ہوا تھا، اس کی بنیادی وجہ آسٹریلیا میں لگنے والی وہ آگ تھی جس کو بجھانے کی کوشش میں پانچ فائرفائٹرز اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ:انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار
ہیروز کی اہمیت اور مسائل
فائر فائٹرز ڈے منانے کا مقصد ان ہیروز کی اہمیت اور خدمات کا اعتراف اور انہیں درپیش مسائل اجاگر اور حل کرنا ہے۔ بدقسمتی سے پاکستان میں ان ہیروز کو وہ مقام اور سہولیات نہ مل سکیں جس کے یہ حق دار ہیں۔
تقریبات کی معلومات
اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف اداروں کے زیراہتمام پروگرامز، کانفرنسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔








